ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں کار کی درخت سے ٹکر : ایک خاتون ہلاک، تین شدید زخمی

منگلورو میں کار کی درخت سے ٹکر : ایک خاتون ہلاک، تین شدید زخمی

Thu, 04 Feb 2021 20:22:58    S.O. News Service

منگلورو:4؍فروری (ایس اؤ نیوز)شہر کے نواحی مقام کولائی کے قریب ایک کار درخت کو ٹکر دینے کے نتیجےمیں کار پر  سوار ایک عورت ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ  بدھ کی شب  قریب 12بجے پیش آیا۔ حادثے میں کار  کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونےوالی عورت کی شناخت کرشنا پور حالیہ قیام بوندویل کی سہانا (26) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ کار میں موجود سہانا کی بہن فاطمہ شرین ، بھائی راحل شمیم اور رازق شہانا شدید زخمی ہوکر پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔چاروں  بھائی بہن  جمعرات کو چک منگلورو میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی تیاری میں تھے۔ بہن بھائی سفر شروع کرنے سے پہلے کھانا پارسل لےکر چکوبیٹو کو لوٹنے کے دوران کولائی کے قریب یہ حادثہ وقوع پذیر ہواہے۔

راحل شمیم کار کی ڈرائیونگ کررہاتھا ، ڈرائیونگ کے دوران  سامنے سےایک کار آتی نظر آئی تو اس سےکار سے  ہونے والی ٹکرکو  بچانے کے چکر میں توازن کھو گیا تو کار سیدھے سڑک کنارے موجود درخت سے جا ٹکرائی ۔ کار میں سوار بہن سہانا اسپتال میں علاج کارگر نہ ہونے سے رات 30-1بجے آخری سانس لینے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔ سہانا کے پسماندگان میں شوہر اور دو بیٹے ہیں۔ حادثے کو لےکر محمد ریاض کی طرف سے دی گئی شکایت پر ٹرافک پولس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔


Share: